یونیورسٹیز بی پی ایس اساتذہ ایسوسی  ایشن کا ایچ ای سی کیخلاف احتجاج کا اعلان

یونیورسٹیز بی پی ایس اساتذہ ایسوسی  ایشن کا ایچ ای سی کیخلاف احتجاج کا اعلان

  

 ملتان(جنرل رپورٹر)  آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس اساتذہ ایسوسی ایشن اپبٹانے ایچ ای سی کے خلاف احتجاج (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

کااعلان کردیا، ا س سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ایچ ای سی کے بی پی ایس اساتذہ کے  ساتھ امتیازی سلوک کی شدید مذمت  کرتے ہیں ہم ایچ ای سی  کو متعدد بار اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلو ک کی پالیسی ختم کرنے کی یاد دہانی کرائی لیکن اب حالیہ اینٹی بی پی ایس معاملات  کو سنجیدگی سے محسوس کیا گیا جو آئین پاکستان اور مساوی مواقع اور مساوی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہیں۔ ایچ ای سی آرڈیننس۔ایچ ای سی کا طرز عمل اب اپبٹا کے لئے قابل برداشت نہیں ہے، اور تمام سرکاری شعبوں کی یونیورسٹیوں میں بی پی ایس اساتذہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایچ ای سی کے آئندہ کمیشن اجلاس میں بی پی ایس کے لئے سروس ڈھانچے کی منظوری تک مذکورہ امتیازی نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر، ایچ ای سی کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا جس میں اسلام آباد میں کلاسوں کی بائیکاٹ،ہڑتال اور ایچ ای سی کے سامنے دھرنا دیاجائے گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -