حکومت ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے‘ شیخ احسن رشید 

حکومت ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے‘ شیخ احسن رشید 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاک اٹالین بزنس ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف صنعتکار شیخ احسن رشید نے صوبائی حکومت کی طرف سے سرائیکی کلچر ڈے سرکاری سطح پر منانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وسیب میں ادبی، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کرے اور اہل قلم کی تخلیقات کی اشاعت کیلئے ادارے وجود میں لائے۔ دونوں (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

 ٹانگوں سے معذور سرائیکی شاعر حافظ خدا بخش واقف ملتانی کے سرائیکی شعری مجموعے ”پیریں باجھ پندھیڑو“ کی تعارفی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں شیخ احسن رشید نے کہا کہ مجھے وٹس ایپ پر وائس میسج آیا میرا نام حافظ خدا بخش واقف ملتانی ہے میں دونوں پاؤں سے معذور ہوں، سرائیکی شاعری کرتا ہوں، گھر پر چھوٹی موٹی دکان بنا رکھی ہے دیگر کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے۔ میرا مجموعہ کلام تیار ہے اگر اس کی اشاعت کا اہتمام ہو جائے تو دُعا دونگا۔ یہ سُن کر مجھے ہمدردی ہوئی کہ اگر ہمارے خطے میں سرکاری سطح پر ادب کی اشاعت کے ادارے ہوتے تو ایک شاعر کو یہ کہنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ میری دُعا ہے کہ خدا وند کریم حافظ خدا بخش واقف ملتانی کو تندرستی دے اور وہ زیادہ سے زیادہ اپنے قلم کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں۔ہماری دُعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ تعارفی تقریب کی صدارت معروف سرائیکی شاعر رشید عثمانی کے صاحبزادے شہزاد عثمانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف آرٹسٹ ضمیر ہاشمی تھے۔ نقابت کے فرائض ظہور دھریجہ نے سر انجام دیئے۔ حافظ خدا بخش واقف ملتانی نے شیخ احسن رشید اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیخ احسن رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -