جماعت اسلامی حکومت کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی‘ امیر العظیم

جماعت اسلامی حکومت کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی‘ امیر العظیم

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) موجودہ حکومت ملکی تاریخی کی بدترین اور نااہل حکومت ہے جماعت اسلامی اپنی عوامی جدوجہد کے اسلامی نظام نافذ کرے گی ان خیالات کا اظہار امیر العظیم جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راؤ محمد ظفر امیرِ جماعت اسلامی پنجاب جنوبی رشید احمد اختر امیر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان نے ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

 کہا امیر العظیم جنرل سیکرٹری جماعت کے اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آنیوالے الیکشن میں اپنے نام اور جھنڈے سے حصہ لے گی موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت میں روز افزوں اضافہ نے تبدیلی کا نعرہ لگانے کی قلعی کھول دی جماعت اسلامی موجودہ حکومت کے خلاف اپنی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی سینیٹ الیکشن میں ممبران کی وفاداریاں تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے ضافی عمل ہے اس موقع پہ راؤ محمد ظفر امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر کی طرح پنجاب جنوبی میں بھی موجودہ بدترین اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھے گی اس سلسلے میں بہاولپور کے بعد 12 مارچ کو ملتان میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف عوامی مارچ ہوگا رشید احمد اختر امیر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع بھر میں آئندہ امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قتل کے بڑھتے واقعات آئے روز ڈکیتیوں خرنے کی وجہ سے خوف وحراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے کہ اس موقع پر پروفیسر عطا محمد جعفری،شیخ عثمان فاروق،منیر احمد کلاچی،نعیم اللہ عاربی،فیصل عبداللہ گورائیہ،مولانا معین احمد موسیٰ خیل،شکیل احمد احمدانی،سجاد احمد احمدانی،ڈاکٹر اشرف بزدار،اسحاق فراز بھی موجود تھے۔

امیر العظیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -