محمد پور دیوان: مویشی منڈی میں لوٹ مار‘ بیوپاریوں کا شدید احتجاج 

محمد پور دیوان: مویشی منڈی میں لوٹ مار‘ بیوپاریوں کا شدید احتجاج 

  

جام پور (نامہ نگار) بیوپاریوں کے احتجاج کے باوجودجنوبی پنجاب کی سب سے بڑی منڈی مویشی محمد پور دیوان میں لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا‘ افسران مبینہ حصہ لیکر خاموش تماشائی بن گئے‘ سرفراز۔خادم حسین امام بخش غلام شبیر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

کہ کیٹل مارکیٹ ڈیرہ غازی خان کے عملے نے منڈی مویشی محمد پور دیوان میں لوٹ مار کی انتہاکررکھی ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کیونکہ کیٹل مارکیٹ افسران مبینہ حصہ لیکر خاموش تماشائی بن رہے ہیں جس سے کیٹل عملہ بغیر کسی خوف خطر منڈی مویشی محمد پور دیوان پر لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے فی جانور پانچ سو سے ایک ہزار تک بٹور رہے ہیں نہ دینے والے بیوپاریوں کے مویشی چھین لئے جاتے ہیں بھتہ کی وصولی کے بعد مویشیوں کی جان کی گلوخلاصی کی جاتی ہے ایسی طرح گزشتہ سموارمویشی منڈی پر لاکھوں روپے بٹورے گئیتھے جبکہ لاکھوں روپے وصولی کے باوجود منڈی مویشی میں سہولیات کا کوئی نام ونشان نہیں ہے مویشی اور بیوپاریوں کے لئے پینے کے پانی کی سہولیات نہیں ادھر کچے راستے ریپ نہ ہونے سے جانوروں سیبھری گاڑیوں کا چلنامشکل ہے جبکہ لائیو سٹاک ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے منڈی مویشی پر کئی مویشی بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں بیوپاریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈی سی راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -