جہانگیر ترین کا گیلے وال کے سکول کا دورہ  کلاس رومز کا معائنہ‘ طالبات سے ملاقات رحیم یار خان میں بھی انٹری‘ شادی تقریب  میں شرکت‘ ارکان اسمبلی سے بات چیت

 جہانگیر ترین کا گیلے وال کے سکول کا دورہ  کلاس رومز کا معائنہ‘ طالبات سے ...

  

 لودھراں (بیوررپورٹ) جہانگیر ترین نے آمنہ گرلز ہائی سکول گیلے وال کا دورہ کیا۔  جہانگیر ترین نے کلاس رومز(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 سائنس لیب،کمپیوٹر لیب،لائبریری کا وزٹ کیا جبکہ سکول کی طالبات کی جانب سے سپورٹس خاص کر تائیکوانڈو اور رولر سکیٹنگ کی شاندار گیمز کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ جہانگیر ترین نے طالبات سے  بھی ملاقات کی اور انکے ساتھ گھل مل گئے۔ طالبات نے سکول میں فراہم کی جانے والی معیاری تعلیم اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی پر جہانگیر ترین کا شکریہ اد اکیا۔جہانگیر ترین کے ادارے ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے زیر انتظام لودھراں میں 120سکول چل رہے ہیں جبکہ آمنہ ہائی سکول کی طرز پر 4ماڈل سکول بنائے گئے ہیں۔اس موقع پر طالبات سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کے بچوں، بچیوں کو اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی میرا خواب ہے جو کہ الحمداللہ پورا ہو اہے۔ مجھے خوشی ہے کہ  لودھراں کے بچوں کو لاہور،اسلام آباد اور کراچی کے سکولوں جیسی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ پوراکیا ہے۔ لودھراں کے بچوں اور بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے انشا اللہ ہمارے سکولوں میں یہ ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا اور پورے ملک اور دنیا میں لودھراں کا نام روشن ہوگا۔اس موقع پر ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے پروگرام منیجر اکبر خان، اسسٹنٹ پروگرام منیجر محمد یعقوب ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں جہانگیر خان ترین گزشتہ سے پیوستہ شب رحیم یار خان پہنچے جہاں انہوں نے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے صاحبزادے چوہدری شاہزیب وڑائچ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔جہانگیر ترین نے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور انکے صاحبزادے کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاہ ازیں جہانگیر ترین نے رحیم یار خان سے پی  ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری آصف مجید کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماں، کارکنوں،تاجر برادری، ممبران چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم پی اے چودھری محمد شفیق آف چناب گروپ، ایم پی اے لودھراں چوہدری زوار حسین وڑائچ،چودھری عبدالرف مختار، چودھری سجاد وڑائچ، شمیل مرزا، محمد علی، خضر حیات، احسان الحق، چودھری محمد اکرام، عاصم غنی، اشفاق ایڈووکیٹ، چودھری حسان علی، چودھری ظہورِ گجر، چودھری محمد اشرف ودیگر بھی موجود تھے۔

دورہ‘ ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -