حکومت ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ دینے  کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

حکومت ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ دینے  کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ شاہینہ نجیب ...

  

 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو نمایاں (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

 مقام دیا اس سے قبل بچیوں کو زندہ درگور کیا جاتا رہا. اللہ تعالی نے ماں، بہن او ربیٹی جیسے عظیم رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے. ضرور ت اس امر کی ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دونوں جہانوں میں کامیابیاں سمیٹی جائیں. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم خواتین کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مردوں سے ز یادہ مواقع فراہم کیے. ملازمت میں اضافی کوٹہ، عمر کی بالائی حد میں رعایت سمیت وراثتی جائیداد کا تحفظ فراہم کیاگیا. ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے ورکنگ ہاسٹلز کے ساتھ ڈے کیئر سنٹر ز بنائے جا رہے ہیں. تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر، پرنسپل ادارہ شاہدہ آفتاب، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ محمد علی، ادارہ کی اساتذہ ناصر پروین، شہنیلا ارم،بشری قریشی، حمیرا قاسم اوردیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر خواتین کی اہمیت کے حوالے سے ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کیے گئے۔

شاہینہ نجیب کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -