کوٹ ادو: رشتے سے انکار پر محنت کش کی بیٹی اغواء‘ کارروائی شروع 

کوٹ ادو: رشتے سے انکار پر محنت کش کی بیٹی اغواء‘ کارروائی شروع 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) رشتہ سے انکارپر رشتہ داروں نے محنت کش کی بیٹی اغواء کر لی، زیر تعمیر مکان سے الیکٹرک موٹر چوری، پانی کی وارہ بندی کے تنازعہ پر ہمسایہ نے ساتھیوں سے مل کر نوجوان کو پیٹ ڈالا، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پنوار شمالی میں رشتہ سے انکار پر غلام کوڑا ہانس کی نوجوان بیٹی شائستہ بی بی کو اللہ ڈتہ ہانس  نے اپنے دیگر (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

ساتھیوں صادق ہانس اور2 نامعلوم کے ہمراہ اغواء کرکے لے گیا،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 10 کے محمد سلیم بھٹی کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور الیکٹرک موٹر پمپ مالیتی50 ہزار چوری کر کے لے گئے، تھانہ سناواں کے علاقہ گجر پل ذوالفقار آباد کے حفیظ الرحمان آرائیں کو پانی کی وارہ بندی کے تنازع پر وزیر احمد موٹھا اور شبیر احمد موٹھا نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا، تھا نہ محمود کوٹ کے علاقہ گجرات کے رہائشی پارکو ملازم جاوید اقبال کھیڑا کے گھر رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر وسیم چانڈیہ ایک نامعلوم کے ہمراہ بری نیت سے داخل ہوگیا اور گھر والوں کے جاگنے پر بھاگ بھاگ گیا،پولیس محمود کوٹ نے ٹریکٹر پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور طاہر گبول کو حوالات میں بند کر دیا، پولیس سناو!ں نے دوران گشت ٹبہ ٹاہلی والا کے تنویر پتافی کے قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ مارا اور جواریوں سعید گرمانی، عباس بھٹہ، رفیق گشکوری، نور محمد گشکوری، تنویر گرمانی اور صفدر گرمانی کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 76ہزارروپیاور تاش کے پتے برآمد کر لئے،موقع سے قمار بازی اڈا مالک تنویر پتافی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع چودھری میں صدام حسین انصاری نے 15 پر نامعلوم کے خلاف رقم چھیننے کی جھوٹی کال کی جس پر پولیس نے صدام حسین انصاری کو گرفتار کرلیا، پولیس چوک سرور شہید نے مسافر ویگن نمبر 5592 میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور محمد  سرور شیخ کو حوالات میں بند کر دیا جبکہ بھوسہ سے اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور خالد حسین کھرل کو گرفتار کرکے اسے بھی تھانے بند کر دیا،پولیس محمودکوٹ نے آڑی لال خان کے اکرم کھوکھر،پولیس سناواں نے ٹھٹھہ گرمانی کے حبیب چانڈیہ، پولیس دائرہ دین پناہ نے سرفراز مسیح اور پولیس کوٹ ادو نے بستی سندھی کے تنویر اقبال ساندھی کو گرفتار کرکے تمام سے مجموعی طور پر ایک پاؤ چرس،55 لیٹر دیسی شراب اور ایک کلو سے زائد بھنگ برآمد کر لی, پولیس سنانواں نے دوران گشت اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عابد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، سٹی پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے آصف گاڈی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

بیٹی اغوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -