بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت، 50ہزار خواتین کا دہلی کی طرف مارچ 

بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت، 50ہزار خواتین کا دہلی کی طرف مارچ 

  

  

ملتان (نیٹ نیوز)بھارتی کسان خواتین تحریک کا ساتھ دینے کیلئے دہلی پہنچنا شروع ہو گئیں، مختلف ریاستوں سے 50ہزار خواتین کا دستہ دہلی کی طرف بڑھ رہا ہے، کاشکاروں نے ریاستی انتخابات میں مودی مخالف مہم بھی (بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

تیز کردی،کسانوں کے احتجاج میں شدت، وومن ڈے پر خواتین کی بڑی تعداد کا دہلی کی طرف مارچ شروع ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ، راجستھان، یوپی اور پنجاب سے ہزاروں کسان خواتین دہلی پہنچ رہی ہیں،خوفزدہ مودی سرکار نے دہلی کے ارگرد کے بارڈرز بند کر دیئے، ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی کی طرف آنے والی شاہرائیں بند کر دی گئیں، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب ہریانہ کے ایک کسان نے خود کو درخت پر پھانسی لگا کر جان دے دی، کاشکاروں نے ریاستی انتخابات میں مودی مخالف مہم بھی تیز کر دی، مودی کو بنگال میں ممتا بینر جی آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

بھارتی کسان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -