سپیریئر سروسز سوسائٹی انتخابات، خدمت گروپ کامیاب

  سپیریئر سروسز سوسائٹی انتخابات، خدمت گروپ کامیاب

  

لاہور (پ ر) دی گورنمنٹ سپیریئر سروسز آف پاکستان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے الیکشن میں خدمت گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ خدمت گروپ کی جانب سے صدر کی سیٹ پر احسان اللہ ملہی نے 69، نائب صدر رانا اصغر 67، فنانس سیکرٹری زاہد سرور 61 ووٹ لے کر نمایاں رہے۔ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور پرامن الیکشن پر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز غلام خالق نے عملے کی تعریف کی۔ محکمہ امداد باہمی کی جانب سے کنوینئر الیکشن سب کمیٹی شاہد بٹ، سرکل رجسٹرار لاہور ساجد حسین ایڈمنسٹریٹر جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ ون واجد اقبال نے بطور پریزائیڈنگ آفیسر، چودھری اشتیاق فرائض سر انجام دیئے۔ نو منتخب صدر سوسائٹی احسان اللہ ملہی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی میں تجاوزات، قبضے،  بنیادی مسائل کا حل، فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، انشا اللہ ممبرز نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گا۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری میاں احسن جاوید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انتخابی منشور کے مطابق عوامی خدمت میں اگر ناکام ہوئے تو  عہدے چھوڑ دیں گے۔

مزید :

کامرس -