اوپوایف 19پروجلد متعارف کرایا جائیگا
لاہور(پ ر)اسمارٹ ڈیوائس برانڈ اوپواپنی F سیریز کے ایک اور مشہور ایڈیشن متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔اوپو کے آفیشل فیس بک پیج پر لانچنگ کی جھلک دکھلاتا یہ اسمارٹ فون تخلیق کردہ ایک او ر مشہورڈیزائن ہے جو کہ انڈسٹری میں ایک معیار قائم کرنے کیلئے تیار ہے۔اوپو برانڈ اس انڈسٹری میں تخلیقات کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ اسمارٹ فونز کا پائنیر بن چکا ہے۔Fسیریز نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کرکے پاکستان میں ہمیشہ سے انتہائی مقبول رہی ہے۔
پنی کیمرہ خصوصیات سے لے کراپنے سلم اور دلکش ڈیزائن تک اس میں سب موجود ہے۔اس اسمارٹ فون کے ساتھ صارفین کیلئے ایک ٹریٹ ہے۔انتہائی مقبولFسیریز اپنی تخلیقاتی امتزاج،ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے باعث قیمت کے اعتبار سے نوجوانوں میں ہمیشہ سے مقبول رہی ہے۔Fسیریز نے صارفین کو ضدید ترین ٹیکنالوجی پیش کی ہے۔
آنے والے اسمارٹ فون OPPO F19 Pro سے توقع ہے کہ وہ اپنے دلکش اور فیشن ایبل ڈیزائن کے ساتھ Fسیریز کو اور بلند کرے گا۔اس اسمارٹ فون کے حوالے سے چند انکشافات ظاہر کرتے ہیں کہ آنے والی تکنیکی حیرت انگیز ڈیوائس تھری ڈی خمدار بیک کور کے ساتھ بہتر ڈیزائن پر مبنی ہوگی،جو چکناہٹ کے نئے معیار اوراسٹائلس اسمارٹ فون کی نئی تشریح کرے گی۔اس فون میں ممکنہ طور پر Quad cameras,کے AI-poweredپوٹریٹ فیچرز،30W VOOC Flash Charge 4.0,اور ColorOS 11.1.بھی موجود ہونگے۔اس کے ساتھ ساتھ OPPO F19 Proایسی متعدد خصوصیات سے لیس ہوگا جو اسے اس کی قیمت کی رینج میں دیگر اسمارٹ فونز سے ممتاز بنائینگے۔صارفین کی توجہ کی مرکوز تخلیقات کے حوالے سے اپنی ساکھ اورFسیریز کو صارفین کی پسند میں شامل کرنے کی اپنی روایات کو برقرا ر رکھتے ہوئے،اوپو نے اپنی جدید ٹیکنالوجیز کو آنے والے OPPO F19 Pro.کے دلکش ڈیزائن میں یکجا کیا ہے۔جلد ہی متعارف ہونے والا یہ اسمارٹ فون صارفین کو اس کے رجحانی ڈیزائن کے ساتھ اپنے اسٹائل کو نیا انداز دینے کا موقع فراہم کرے گا۔متعارف ہونے کی خبروں کے ساتھ ہی،نوجوان متوقع F19 سیریز کا انتہائی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔برانڈ اس اسمارٹ فون سے متعلق چند مزید معلومات بھی جلد جاری کرے گا،ہمارے ساتھ جڑیں رہیں کیونکہ یہ اسمارٹ فون 21مارچ2021کو متعارف ہونے کیلئے تیار ہے۔