مفتاح اسماعیل کا این اے249 سے ٹکٹ ملنے پر قیادت سے اظہارتشکر

مفتاح اسماعیل کا این اے249 سے ٹکٹ ملنے پر قیادت سے اظہارتشکر

  

 کراچی(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249سے ٹکٹ ملنے پر پارٹی قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا جبکہ سیکرٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیر نے کہاہے کہ عام انتخابات میں اس نشست پر مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو دانستہ شکست سے دوچار کرایا گیا، 2018میں ہونے والی دھاندلی کا جواب حلقے کے عوام ضمنی الیکشن میں دیں گے۔اپنے جاری مشترکی بیان میں مفتاح اسماعیل اور سیکرٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نزیر  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔2018کے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے باوجود ہم ایوان کا حصہ بنے اور اس جعلی حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے انہیں حلقہ این اے 249کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جس پر وہ پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں۔این اے 249ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن)کاگڑھ رہا ہے اور یہاں کے عوام میاں نواز شریف سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -