پشاور، بی آر ٹی انتظامیہ نے بس کے سفر کو ماسک سے مشروط کردیا
پشاور(آئی این پی) بی آر ٹی انتظامیہ نے بس کے سفر کو ماسک سے مشروط کردیا،ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس میں سفر ماسک سے مشروط ہے اس لیے بغیر ماسک کے کسی کو بی آر ٹی میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے لہذا شہری بی آر ٹی بس میں دوران سفر ماسک کا استعمال لازمی کریں جب کہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا اور بس میں سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔
ماسک سے مشروط