پنجاب حکومت کا دیہاتوں سے بڑے شہروں میں آبادی کا بہاؤ روکنے کیلئے منصوبہ تیار
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے بڑے شہروں میں آبادی کا فلو روکنے کیلئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب حکومت لاہور سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروں سے ملحقہ قریبی دیہاتوں کے لوگوں کو دیہاتوں تک مقیم رکھنے کے سلسلے میں بڑے شہروں کی تمام سہولیات دیہاتوں میں بھی فراہم کرے گی تاکہ لوگ بڑے شہروں کی جانب ہجرت کرنیکی بجائے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں معاملات کو چلا سکیں۔ دیہاتی آبادیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات شامل ہے جبکہ پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ ایشیئن بنک کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ جس پر 6 سو ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اس منصوبے کو دو فیسز میں مکمل کیا جائیگا۔
پنجاب حکومت