کورونا کے باعث آن لائن امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کو بھیجنے کا حکم دیدیا

کورونا کے باعث آن لائن امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ نیشنل کمانڈ ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ دیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا پھیلاؤ کے دوران سکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، نجی تعلیمی ادارے میں کل امتحانات رکھے گئے ہیں، سکولوں میں کوویڈ پھیلتا ہے اور بچے گھر آتے ہیں تو کورونا پورے گھر میں پھیل جاتا ہے، عدالت وزارت تعلیم کو کل آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کا حل تلاش کرے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی، عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کو بھیج رہی ہے۔ عدالت نے معاملہ این سی او سی کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

آن لائن امتحان

مزید :

صفحہ اول -