جنرل باجوہ سے زلمے خلیل، جنرل آسٹن کی ملاقات، خطے کی سلامتی، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

    جنرل باجوہ سے زلمے خلیل، جنرل آسٹن کی ملاقات، خطے کی سلامتی، افغان امن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آئی این پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،  امریکی  خصوصی نمائندہ  زلمے خلیل زاد اور ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر کے درمیان ملاقات میں  علاقائی سلامتی اور جاری افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور ریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے پیر کو یہاں جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی سلامتی اور جاری افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز شخصیات نے  جاری افغان امن عمل میں پاکستان  کے کردار کو بے حد  سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ چیف ا?ف ا?رمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -