سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی باغی ارکان حکومتی بنچوں پر بیٹھ گئے اپوزیشن کا احتجاج، لوٹا لوٹا کے نعرے

  سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی باغی ارکان حکومتی بنچوں پر بیٹھ گئے اپوزیشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے پر ہنگامہ، اپوزیشن اور حکومتی ارکان شور شرابہ کرتے رہے، حزب اختلاف نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ شہریارشر اور اسلم ابڑو کے حکومتی بینچوں پر بیٹھنے پر اپوزیشن اراکین نے  احتجاج شروع کر دیا۔ حکومتی اراکین نے اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا جس پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ اجلاس میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس دس منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا یہ کوئی طریقہ نہیں افسوس ہے اراکین کورولزکا پتہ ہی نہیں۔ یہ کتاب اپنے منہ پرماریں، رول 8 میں جائیں دیکھیں اس طرح کارویہ نہیں اپنایا جاسکتا۔ اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے مخاطب ہوکر کہا آپ پارلیمانی لیڈرہیں،قانون پڑھیں۔ان کوپڑھنا نہیں آتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف  نے سندھ اسمبلی میں اپنے باغی اراکین اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے دو اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دونوں اراکین نے اپنا ووٹ حکومتی جماعت کو بیچا اور پارٹی کی واضح ہدایت کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہ مانا، دونوں اراکین پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے، انہیں نااہل کرواکر ضمنی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے بھی اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا  ہے جس میں میں اسلم ابڑو کو حکومتی نشستوں پر بٹھانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 
سندھ اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -