سندھ ہائیکورٹ کا مسلسل حکم عدولی پر وفاقی سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کا حکم 

    سندھ ہائیکورٹ کا مسلسل حکم عدولی پر وفاقی سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کا ...

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سندھ ہائیکورٹ نے ان لینڈ ریونیو افسر کو سات سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر وفاقی سیکریٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ان لینڈ ریونیو افسر کو سات سال سے ترقی نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلسل حکم عدولی پر عدالت نے وفاقی سیکریٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ کے50ہزار کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ گزشتہ سماعت کی تنبیہہ کے بعد سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔ 15دسمبر2020سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2014 سے گریڈ 21 کا منتظر ہوں۔ سینٹرل سکشن بورڈ کی منظوری کے باوجود ترقی نہیں دی جا رہی۔

 سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -