اسلام واحد مذہب جو خواتین کے  حقوق کی بات کرتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام واحد مذہب جو خواتین کے  حقوق کی بات کرتا ہے، شاہد آفریدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہے کہ جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، صحت ہو یا کوئی اور شعبہ ہو۔انہوں نے سورہ آل عمران کی آیت نمبر195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ میں تم میں سے کسی کام کرنیوالے کی محنت ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یاعورت، تم آپس میں ایک(برابر) ہو۔

شاہد آفریدی

مزید :

صفحہ اول -