یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر 

  یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ پٹیشن کی 11مارچ سے پہلے فوری سماعت کی جائے، پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں فوری سماعت کی درخواست جمع کرائی،ملیکا بخاری اور فرخ حبیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے، کرپٹ پریکٹسز کے  ذرریعے جیتنے والاسینیٹر چیئرمین بننے کا خواہاں ہے، پٹیشن کی 11مارچ سے پہلے فوری سماعت کی جائے،پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں کہا کہ انتہائی اہم معاملے کے دورس نتائج آئیں گے، یوسف گیلانی کے منتخب ہونے کامعاملہ ملکی تاریخ کامنفرد واقعہ ہے، امید ہے این اے 75ڈسکہ کی طرح الیکشن کمیشن اس پر بھی فوری سماعت کرے گا،درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے اسی نوعیت کی درخواست 2مارچ کو بھی دے رکھی ہے، 2مارچ کی شام کوہی کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ویڈیو سامنے آئی تھی، ایک دن پہلے ویڈیو آنے کے باوجود اہم معاملے کوتاحال نہیں اٹھایاگیا۔

درخواست دائر 

مزید :

صفحہ اول -