پی ٹی آئی کا منحرف اراکین کیخلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

  پی ٹی آئی کا منحرف اراکین کیخلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے منحرف اراکین کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ اسلم ابڑو پی ٹی آئی کے رکن ہیں لیکن ٹریژری بینچوں پر بیٹھیں انہیں  فلور کراسنگ کی اجازت نہ دی جائے اسلم ابڑو نے سینیٹ انتخابات میں اپنی جماعت کو ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ فلور کراسنگ جمہوری تقاضوں کی منافی عمل ہے بحیثیت اسپیکر سندھ اسمبلی آپ ہاس کے سربراہ کے طور پر اس عمل کو روکیں علاہ ازیں پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے پی پی رہنماں کے بیانات پر ردعمل میں کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں پی پی رہنماں نے ہارس ٹریڈنگ کے عمل کو پروان چڑھائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی پی پی نے سینیٹ الیکشن میں سندھ کی ترقی کا پیسہ لگایا پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر عوام کو 13 سال سے بیوقوف بنارہی ہے ہمیں یقین ہے پی پی محترمہ شہید کے بجائے زرداری ڈاکو کی جماعت ہے آصف علی زرداری جس طرح سینما کی ٹکٹ بیچتا تھا اسی طرح آصف زرداری نے سینیٹ میں بلیک کی ٹکٹوں کا کاروبار کیا سندھ سے زرداری مافیا کا راج جلد ختم ہونے والا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والے پارٹی میں کارکنان کے گناہ گار ہیں وہ لوگ جنہوں نے ضمیر فروشی کی انہیں پارٹی کارکنان کے حوالے کیا جائیگا پی ٹی آئی کی کالی بھیڑوں کا احتساب یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا ہم کپتان کے کھلاڑی ہیں کپتان نہ کبھی اکیلے تھے اور نہ کبھی انہیں اکیلا چھوڑیں گے،کرپشن کے خاتمے کیلئے کپتان کی جدوجہد 24 سال سے جاری ہے یہ جدوجہد کرپٹ ٹولے کو گھر بٹھانے کہ بعد ختم کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -