وزارت انسانی حقوق اور لائف بوائے کی خصوصی مہم کا آغاز 

  وزارت انسانی حقوق اور لائف بوائے کی خصوصی مہم کا آغاز 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق اور لائف بوائے کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر بیٹیوں کی تعلیم اور یکساں مواقع فراہم کرنے کی اہمیت وافادیت اجاگرکرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی۔لائف بوائے شیمپو اور وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق کے ساتھ مل کر اس پیغام کو عام کررہے ہیں۔تم مضبوط ہے کے عنوان سے چلائی جانے والی اس منفرمہم کا مقصد خواتین کو بااختیار و تعلیم یافتہ بنانے سے سماج پر مثبت اثرت کی اہمیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر وفاقی انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ جو خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وزارت کے ہیلپ لائن کو استعمال کریں اور اپنے لیے انصاف حاصل کریں۔یونی لیور کے ساتھ ا شراکت داری کے ذریعے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر عامر پراچہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کی لاکھوں خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔اس شراکت داری کے ذریعے ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان میں حالات کا مقابلہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -