عسکری بینک لمیٹڈ اور نعمت کولیٹرل میں ایم او یو پر دستخط 

    عسکری بینک لمیٹڈ اور نعمت کولیٹرل میں ایم او یو پر دستخط 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عسکری بینک لمیٹڈ اور نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این سی ایم سی ایل) نے پاکستان میں الیکٹرانک وئیرہاؤس رسید (ای ڈبلیو آر) ایکو- سسٹم بنانے کیلئے اشتراک کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔  اس موقع پر فہٰد سردار، کنٹری ہیڈ ایگریکلچر اینڈ رورل بزنس،عسکری بینک نے کہا کہ ای ڈبلیو آر زرعی اجناس کی فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرے گی اور کاشتکاروں کو کٹائی کے فوراََ بعد فروخت کی موجودہ سخت شرائط کے بجائے اپنی پیداوار سے بہتر قیمتیں حاصل کرنے میں مددکر ے گی۔ ایگریکلچر پاس بُک سسٹم پر مبنی روایتی قرضوں کے مقابلے میں فنانسنگ تیز ترین اور بلا دقت اور طویل عمل سے گزرے بغیر ہوگی ۔ جناب عاطف ملک، ایکٹنگ سی ای او،این سی ایم سی ایل نے کہا کہ ای ڈبلیو آر ایک ڈیجیٹل ذریعہ ہو گا جو مالیاتی اداروں کی رئیل ٹائم معلومات اورکاشتکاروں تک رسائی فراہم کرے گا جنہوں نے اپنی زرعی پیداوار کو منظور شدہ وئیر ہاؤس میں رکھا ہوا ہے۔ذخیرہ شدہ پیداوار کو بینک سے فنانسنگ حاصل کرنے کیلئے بطور ضمانت استعمال کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) کے ساتھ ای ڈبلیو آر کے انضمام کی وجہ سے کسانوں کو بھی اپنی پیداوار فروخت کرنے کیلئے ایک سٹرکچرڈ سیکنڈری مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔  عابد ستار، پریذیڈنٹ اینڈ سی ای او، عسکری بینک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ملک کی معاشی افزائش کیلئے زرعی اور دیہی شعبے کی مالیاتی شمولیت لازمی ہے۔ایک متحرک زرعی شعبہ خود اکیلے ہی جی ڈی پی میں 2 سے 3 فیصد تک اضافہ کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ای ڈبلیو آر جیسے جدید اور ڈیجیٹل طرز پر مبنی سلوشنزکا دیرینہ انتظار تھا اور عسکری بینک اس اقدام سے مستفید ہونے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -