فروری،فرنس آئل43، پٹرول کی کھپت میں دوفیصدکمی

فروری،فرنس آئل43، پٹرول کی کھپت میں دوفیصدکمی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)گزشتہ ماہ فروری کے دوران موسم سرما کے باعث بجلی کی طلب میں کمی کے نتیجے میں فرنس آئل کی کھپت میں 43فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق فروری میں فرنس آئل کی کھپت ایک لاکھ84ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جب کہ جنوری میں فرنس آئل کی کھپت تین لاکھ21ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی،بتایا جاتا ہے کہ موسم سرما کے باعث فروری میں بجلی کی طلب کم رہی جس کے نتیجے میں بجلی گھروں میں فرنس آئل کے استعمال میں کمی واقع ہوئی،گزشتہ ماہ پٹرول کی کھپت دو فیصد کی کمی سے 6لاکھ27ہزار ٹن سے زائد رہی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت فروری میں 0.30فیصد کے معمولی اضافے سے 5لاکھ53ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ ہائی اوکٹین کی کھپت ایک فیصد اضافے سے 14331ٹن رہی،فروری میں مٹی کے تیل کی کھپت48فیصد کے نمایاں اضافے سے 6725ٹن رہی جبکہ جنوری میں مٹی کے تیل کی کھپت 4545ٹن تھی،انڈسٹری ذرائع کے مطابق فروری میں قدرتی گیس کی شدید قلت اور سردی کے باعث شمالی اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی طلب میں نمایاں اضافہ رہا،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت گزشتہ ماہ 10فیصد کی کمی سے 43ہزار ٹن رہی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت 40فیصد اضافے سے 1487ٹن رہی جبکہ جنوری میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت1060ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -