سپیکر مشتاق احمد غنی سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت علی کی ملاقات

سپیکر مشتاق احمد غنی سے پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت علی کی ملاقات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی کی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سے سپیکر ہاس میں اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں سینٹ کی نشستوں پر کامیابی پر مبارکباد، پارٹی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل کا استعمال کرنے پر دونوں رہنماں کا اتفاق، وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ قومی اسمبلی کے اندر اور باہر عوام نے دیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سے سپیکر ہاس میں ملاقات میں کی۔ جس میں پارٹی سمیت دیگرامور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کو خیبر پختونخوا میں سینٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر مبا رک باد پیش کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا۔ کہ عوام کی خد مت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واحد عمران خان ایسے وزیر اعظم ہیں۔ جن کو قومی اسمبلی کے اندر اور باہر عوام سے اعتماد کا ووٹ ملا، جو کہ ریکارڈ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -