رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ کا کچہری میں غیرقانونی مقامات پر قائم ضلعی عدالتیں گرانے کا حکم

 رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ کا کچہری میں غیرقانونی مقامات پر قائم ضلعی ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی)رجسٹرارہائیکورٹ نے کچہری میں غیرقانونی مقامات پر قائم ضلعی عدالتیں گرانے کا حکم دے دیا چیئرمین سی ڈی اے سے سات یوم میں رپورٹ طلب کرلی گئی تفصیلات کے مطابق رجسٹرار ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھ دیا خط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی ملکیتی زمین پرعدالتوں کی تعمیر کیسے ہوئی؟ 7یوم میں رپورٹ پیش کی جائے،فٹبال گراؤنڈ پر ضلعی عدالتوں سے متعلق رپورٹ بھی رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردی گئی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو رپورٹ بھجوائی گئی رجسٹرار کے مطابق گمراہ کن رپورٹ جمع کرائی گئی کہ فٹبال گراؤنڈ پر بھی عدالتیں قائم ہیں سی ڈی اے کے مطابق ایف ایٹ کے فٹبال گراؤنڈ پرکوئی عدالت قائم نہیں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایف 8کے کمرشل ایریا پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی گئیں شہری کے کمرشل پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات کرکے عدالتیں قائم کی گئیں چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کوایکشن کے احکامات جاری کر دیئے چیئرمین سی ڈی اے کو کہا گیا ہے تجاوزات سے عدالتیں ختم کرائیں۔

گرانے کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -