چیر مین سینیٹ کا انتخاب لیکن زیادہ تر اراکین کسے کامیاب کرانا چاہتے ہیں ? بڑا دعویٰ

چیر مین سینیٹ کا انتخاب لیکن زیادہ تر اراکین کسے کامیاب کرانا چاہتے ہیں ? بڑا ...
چیر مین سینیٹ کا انتخاب لیکن زیادہ تر اراکین کسے کامیاب کرانا چاہتے ہیں ? بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کاکہناہے کہ سینیٹ میں بہت بڑی تعداد صادق سنجرانی کوکامیاب کراناچاہتی ہے،صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم بار بار کہتے رہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،یوسف رضاگیلانی کا الیکشن چوری شدہ ووٹوں سے جیتا گیا،سینیٹ انتخاب سے ایک روز قبل یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ویڈیو آئی ،یوسف رضا گیلانی کے حوالے پٹیشن الیکشن کمیشن لے کر گئے ہیں ،الیکشن کمیشن کواس پر فوری سماعت اور فیصلہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب سے پہلے یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے فیصلہ کرے ،پی ڈی ایم 16 لوگوں کے نام بھی بتا دے ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ جس دن چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہوگاحکمت عملی سامنے آجائے گی،تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن دباﺅ میں ہے اور شکست خوردہ ہے،مانگ مارچ تو انہوں نے پہلے بھی کیا نتیجہ صفرنکلاتھا،ان کاکہناتھاکہ ملک کو اس حالت تک پہنچانے والی یہی وہ دونوں جماعتیں ہیں ،26مارچ کو لانگ مارچ نہیں پی ڈی ایم کا کوئیک مارچ ہوتا نظر آرہاہے۔