سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 16 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے ،سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیاتھا،عدالت نے فیصل واوڈاکے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ کے فوری کیا تحفظات ہیں؟فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیزاحمد نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس سے روکا جائے ،عدالت الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی پرحکم امتناعی جاری کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -