پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوشش ناکام ہوگی‘ عثمان بزدار

پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوشش ناکام ہوگی‘ عثمان بزدار
پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوشش ناکام ہوگی‘ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سیاسی صورتحا ل کے حوالے سے کہنا تھا کہ مرکز میں ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی۔پی ڈی ایم سارا زور این آر او کےلئے لگا رہی ہے۔عمران خان کے ہوتے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں بنائی جانے والی حکمت عملی کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوشش ناکام ہوگی۔اپوزیشن کی تحریک کا نہ کوئی مقصد ہے نہ کوئی سمت ہے۔پی ڈی ایم کاایجنڈا صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔