آئندہ ہمارےبارےمیں ایسی کوئی بات نہ کی جائے، فردوس عاشق اعوان کو بلاول سے ملاقات پر تبصرہ مہنگا پڑگیا، چوہدری شجاعت حسین کے ترجمان نے خبردار کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات پر تبصرہ مہنگا پڑگیا اور چوہدری شجاعت حسین کے ترجمان نے کہا کہ گھر آئے مہمان سے اس قسم کی فضول بات کرنا ہماری روایت نہیں، آئندہ ہمارےبارےمیں ایسی کوئی بات نہ کی جائے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق چوہدری شجاعت کے ترجمان نے بلاول بھٹو سے متعلق فردوس عاشق کے بیان پر ان کو تنبیہ کی ہے اور بیان پر ردعمل میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر مہمان آئے تھے، فردوس عاشق اعوان نے جیسی بات کی ، ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔
یاد رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ چودھری شجاعت نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹھینگا دکھا دیا ۔