ن لیگ نے2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

ن لیگ نے2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی
ن لیگ نے2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی، دوران سماعت ممبرپنجاب الطاف قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں، میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کسی سے داد نہیں لینا چاہتا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018 کی ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہاکہ عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسارکیاکہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟عمران خان اور اسد قیصر کا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟۔

ن لیگی وکیل جہانگیر جدون نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سپیکر ہاوَس میں رقم کا لین دین ہوا،ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔

جہانگیر جدون نے کہاکہ عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی، ممبرپنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے، پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصرنے کہاکہ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟

وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے، ممبرپنجاب نے کہاکہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں، میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کسی سے داد نہیں لینا چاہتا،بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ن لیگ نے 2018 ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -