تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ، مصطفی کمال

تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ، مصطفی کمال
تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی)سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ملک لڑائی کرکے نہیں چلایا جاسکتا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مصطفی کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اعتماد کے ووٹ کے بعد سب کو چور، ڈاکو، کرپٹ کہہ دیا،وزیر اعظم کو سب کو چور، ڈاکو کہہ رہے ہیں تو انہیں پکڑے گا کون؟ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوو¿ں، چوروں کو پکڑنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوج منگوانی پڑے گی؟جنہیں چور کہا جار ہا ہے انہیں لوگوں نے ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا ہے۔وزیر اعظم ان کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کے مسائل سننے کی فکرنہیں،اپوزیشن کو یہ فکر ہے کہ حکومت کو کیسے گرائیں۔ایم کیو ایم کے پاس کراچی کی مردم شماری پربات کرنے کا نادر موقع تھا، افسوس ایم کیو ایم نے یہ موقع گنوا دیا۔