ن لیگی رہنماء نے ساتھیوں سے مل کر ہوٹل مالک کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ن لیگی رہنماء نے ساتھیوں سے مل کر ہوٹل مالک کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ن لیگی رہنماء نے ساتھیوں سے مل کر ہوٹل مالک کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

جہلم (ویب ڈیسک) جہلم میں ملکیت کے تنازع پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے )ندیم خادم نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہوٹل کے مالک راجہ طاہر نے الزام عائد کیا ہےکہ تشدد کے دوران پولیس تماشا دیکھتی رہی۔ 

دوسری طرف سابق ایم پی اے ندیم خادم کا کہنا ہے کہ ہوٹل ان کے ماموں کا ہے ، راجہ طاہر نے نہ ہی کرایہ دیا اور نہ ہی منافع دیا تھا، جب حساب مانگا تو راجہ طاہر نے گالم گلوچ شروع کر دی۔

ہم نیوز کے مطابق  ڈی پی او شاکر حسین داوڑ  نے بتایا کہ  ہوٹل مالک راجہ طاہر کی درخواست پر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ بروقت کارروائی نہ کرنے پرکالا چوکی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والےواقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے،کسی بھی شخص کو غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -جہلم -