عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا، آپ بیتی سنادی

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا، آپ بیتی سنادی
عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا، آپ بیتی سنادی
سورس: Instagram/sunnyleone

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)ٌ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے عالمی یوم خواتین پر اپنی جدوجہد سے پردہ اٹھادیا اور بتایا کہ انہیں 21 سال کی عمر سے ہی نفرت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے گندے اور نازیبا تبصرے سنے، ان کی ہر چیز پر تنقید کی گئی۔

سنی لیون نے بتایا کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد بھی انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انہیں سیٹ پر لوگوں کے نفرت انگیز رویوں  کا سامنا بھی کرنا پڑا، لوگ ان کے ماضی کو بھولنے اور انہیں اپنانے کیلئے تیار نہیں تھے، فلم نگری نے ان کی وجہ سے ایوارڈ شو کا بھی بائیکاٹ کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

سنی لیون کا کہنا ہے کہ ان تمام تر رکاوٹوں اور نفرتوں کے باوجود بھی میں آج اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہی ہوں، میں کامیاب بزنس ویمن ہوں اور  میرا ایک خاندان بھی ہے، میں آج جو کچھ بھی ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔

مزید :

تفریح -