کورونا کے بڑھتے کیسز، سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظرثانی کا فیصلہ  لیکن شادی ہالوں کا کیا بنے گا؟ اہم خبر

کورونا کے بڑھتے کیسز، سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظرثانی کا فیصلہ  لیکن ...
کورونا کے بڑھتے کیسز، سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظرثانی کا فیصلہ  لیکن شادی ہالوں کا کیا بنے گا؟ اہم خبر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے پیش نظر سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورینٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور شروع کردیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔

گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات ،ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا  اور فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج  کے اجلاس میں سکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔ 

واضح رہےکہ سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورینٹس کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -