یوسف رضا نااہلی درخواست: پی ٹی آئی کا ای سی پی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار

یوسف رضا نااہلی درخواست: پی ٹی آئی کا ای سی پی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار
یوسف رضا نااہلی درخواست: پی ٹی آئی کا ای سی پی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کی مصروفیت کی وجہ سے سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
 الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کورٹ روم میں نوٹس موصول کرانے کی کوشش کی، میڈیا پر خبر دیکھ کر عدالت پہنچا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے علی گیلانی کے حوالے سے ویڈیو سکینڈل پر سماعت 11 مارچ کو مقرر کی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف نے جلدی سماعت کی درخواست دی، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے، مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے۔ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا گیا۔