وزیر اعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی ملاقات 

وزیر اعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی ملاقات 
وزیر اعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے ملاقات کی۔ 
نجی نیوز چینل92 کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے پاکستان نیوی اور نیول چیف کو امن مشق 2021منعقد کرنے پر مبارکبادپیش کی۔ اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان نیوی کی شاندار مشق تھی جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر کمانڈر کراچی نے امن مشق منعقد کرنے میں سندھ حکومت کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔