گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایاجائے،جی بی اسمبلی سے قراردادمنظور
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایاجائے،جی بی اسمبلی سے قراردادمنظورکرلی گئی، قراردادوزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید نے پیش کی ۔
نجی ٹی وی خالدخورشید نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کوسینیٹ اورقومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،مسئلہ کشمیرکومتاثرکئے بغیرگلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایاجائے،گلگت بلتستان کوقومی اداروں میں نمائندگی دیناوقت کی ضرورت ہے۔
قائد حزب اختلاف امجد حسین کاکہناہے کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہے،تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے،ماضی میں بھی مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہی ہے۔