آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات ،جیو سٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال 

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات ،جیو سٹریٹجک امور پر تبادلہ ...
آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات ،جیو سٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل نکولس پیٹرک نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔اس دوران دفاعی تعاون ،افغان امن عمل اور جیو سٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جنرل نکولس نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

مزید :

قومی -