یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی نواز نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کیا۔ درخواست میں یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے۔ علی نوازاعوان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے دھاندلی اور پیسوں سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے گیلانی کے کاغذات نامزدگی کیسے قبول کئے؟ مریم نواز نے اعتراف کیا وہ الیکشن پر اثرانداز ہوئیں۔

مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ کی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے پائے گئے۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے، ان کی بطور سینیٹر کامیابی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دی جائے۔یوسف رضا گیلانی کی کامیاب کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -