دورہ جنوبی افریقا کیلئے تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس آگئیں

دورہ جنوبی افریقا کیلئے تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس ...
دورہ جنوبی افریقا کیلئے تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹس آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ رپورٹس منفی آگئی۔

نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کروائے گئے ۔تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کی کوویڈ رپورٹ منفی آگئی،تمام کھلاڑیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی،کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ دورہ جنوبی افریقہ کے لئے لگایا گیا تھا۔گزشتہ روز این ایچ پی سی کو چند روز کیلئے بند کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -