نواز شریف اور زرداری کرپشن کا پیسہ لوگوں کو خریدنے میں لگاتے ہیں : عمران خان 

نواز شریف اور زرداری کرپشن کا پیسہ لوگوں کو خریدنے میں لگاتے ہیں : عمران خان 
نواز شریف اور زرداری کرپشن کا پیسہ لوگوں کو خریدنے میں لگاتے ہیں : عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کرپشن کرتے ہیںاور پھر وہ پیسہ میڈ یا مینجمنٹ اور لوگوں کو خریدنے میں لگاتے ہیں ،پھر ایسا مرحلہ آجاتا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کھاتے ہیں تو لگاتے بھی تو ہیں ،ایک زرداری سب پر بھاری ،اس طرح سے قوم کی اخلاقیات کو متاثر کیا جا رہا ہے اور یہ سب سے زیادہ نقصان دہ عمل ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کے ساتھ یو این کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں، رپورٹ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے،غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک میں پڑا ہے، ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بھجوایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات نا گزیر ہیں اب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور شفاف الیکشن کے انتخابات کے لیے الیکٹرانک مشین کا استعمال یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لوں گا ۔

مزید :

قومی -