احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل عمران خان پر جوتا پھینکا ہے، شہباز شریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل عمران خان پر جوتا پھینکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر حملہ قابل مذمت ہے۔مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتا ہے،لیڈر کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہیے تیل ڈال کر آگ بھڑکانے کا نہیں۔