پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کااجلاس، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورقائد حزب اختلاف کے معاملات طے پاگئے

پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کااجلاس، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورقائد حزب اختلاف کے ...
پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کااجلاس، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورقائد حزب اختلاف کے معاملات طے پاگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور قائد حزب اختلاف کے معاملات طے پاگئے

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورقائد حزب اختلاف کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست جے یو آئی جبکہ اپوزیشن لیڈر کی سیٹ ن لیگ کے حصے میں آگئی ہے۔ خصوصی کمیٹی کے فیصلوں سے پی ڈیی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن حتمی اعلان کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -