ترقیاتی سکیموں میں کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص کا عمرکوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص سوائی خان چھلگری نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لینےکے لیے دورہ کیا اور دستاویزی فلم بنا ئی ، انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور درپیش مسائل جاننے کے لیے ایک میٹنگ بھی کی ۔
مختلف سرکاری محکموں جن میں محکمہ بلڈنگ ،محکمہ پرونشنل، پرونشنل روڈز ،محکمہ ایجوکیشن ورکس کے انجینئرز کےساتھ ڈپٹی کمشنر دفتر میں میٹنگ کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر،محکمہ اطلاعات عمرکوٹ کے نئے تعنیات ہونے والے آفسیر عبدالطیف سولنگی ،و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
بریفنگ دیتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ غلام حسین کھٹی نےبتایا کہ عمرکوٹ ضلع میں 408۰016ملین کے خطیر بجٹ سے"52"ترقیاتی سکیموں کی منظوری ملی ہے جن میں سے "45"سکیمیں مکمل ہوچکی ہے ، ان منصوبوں میں میڈیکل ڈسپنسری بھی شامل ہے۔
ایگزیکٹیو انجینئر عبدالغنی قریشی نےبتایا کہ عمرکوٹ میں 6۰9000ملین کے خطیر بجٹ سے میرپورخاص عمرکوٹ سے فوجی بٹھہ روڈ گاؤں ولھار تک تعمیراتی مراحل میں ہے ۔ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص سوائی خان چھلگری نے گاؤں کھارڑو چارن میں قائم مخدوم طالب المولی لائبریری کا بھی وزٹ کیا اس موقع مخدوم طالب المولی لائبریری کے انچارج محمد عظیم کمبار نے ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص سوائی خان چھلگری کو لائبریری کے مختلف شعبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا --