صحرائے تھر کا حسن، موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، درجنوں ہلاک

صحرائے تھر کا حسن، موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، درجنوں ہلاک
صحرائے تھر کا حسن، موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، درجنوں ہلاک

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)صحرائے تھر میں موروں میں پراسرار بیماری پھوٹنے 100سے زائد مور ہلاک ہوگئے اور درجنوں بیمار ہیں، کئی روز گزرجانے کے باوجود  محکمہ وائلڈ لائف  بیماری کا تعین نہ کرسکا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق موروں کو گردن میں سوجن اور مناسب خوراک کا نہ ملنا ان کے مرنے کا بڑا سبب ہے، ایک ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے 10 سے زائد گائوں میں100سے زائد مور ہلاک ہوگئے اور دو درجن سے زائد مور بیماری میں مبتلا ہیں۔

محکمہ پولٹری کے مطابق موروں کو رانی کھیت کی بیماری ہےاور مور جنگلی پرندہ ہے جسے ویکسینیشن کے لیے پکڑ نہیں سکتے، اگر انہیں پکڑا گیا تو یہ مر جائیں گے، ان کو ایڈوانس میں ملٹی وٹامنس اور انٹی بائیو ٹک پلائے جاتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -