حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا عہدہ مولانا عبد الغفور حیدری کو آفر کیے جانے کے بعد پی ڈی ایم نے اس عہدے کے لیے امید وار کا فیصلہ کرلیا

 حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا عہدہ مولانا عبد الغفور حیدری کو آفر ...
 حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا عہدہ مولانا عبد الغفور حیدری کو آفر کیے جانے کے بعد پی ڈی ایم نے اس عہدے کے لیے امید وار کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار جے یو آئی ف سے ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمسلم لیگ ن سے ہوگا۔کمیٹی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کے سربراہ کوآگاہ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان حتمی اعلان کریں گے۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علما اسلام ف کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کر کے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا عہدہ آفر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ایوان بالا میں ڈپٹی اور چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن12 مارچ کو ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین کیلئے یوسف رضاگیلانی کا انتخاب کیا ہے۔

مزید :

قومی -