حکومت مدارس، مساجد اور عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے، علامہ طاہر اشرفی

حکومت مدارس، مساجد اور عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے، علامہ طاہر اشرفی
حکومت مدارس، مساجد اور عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے، علامہ طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کےمعاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین علامہ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہےکہ ہماری حکومت مدارس،مساجد اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کی چوکیدار ہے۔
 نجی ٹی وی چینل "92 نیوز"کے مطابق علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ حکومت نے دینی تعلیم کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا،چاہتے ہیں نئے تعلیمی سال سے پہلے مدارس، مساجدکی رجسٹریشن کا مکمل ہو،مساجد عوامی مسائل، اخوت اور رواداری کا مرکز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے دینی نصاب میں کسی قسم کی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے،نئے امتحانی بورڈز بنانے کا مقصد مدارس میں بہتری لانا ہے،مدارس اور مساجد کو مضبو ط کرنا چاہتے ہیں،علماء کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔