میک اے وش فاونڈیشن نے کس طرح بلڈ کینسر میں مبتلا بچی کی خواہش پور ی کی ؟ ویڈیو دیکھیں

میک اے وش فاونڈیشن نے کس طرح بلڈ کینسر میں مبتلا بچی کی خواہش پور ی کی ؟ ویڈیو ...
میک اے وش فاونڈیشن نے کس طرح بلڈ کینسر میں مبتلا بچی کی خواہش پور ی کی ؟ ویڈیو دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )میک اے وش فاونڈیشن نے بلڈ کینسر میں مبتلا بچی کی خواہش پوری کرنے کے لیے اس کے ٹوٹے پھوٹے کمرے کو ڈزنی فروزن تھیم پر تیار کروا کر بچی کے چہرے پر خوشیاں بکھیردیں ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی غریب گھرانے کی بچی اقرا اقبال سے میک اے وش فاونڈیشن کے رضا کار ہسپتال میں ملنے گئے تو بچی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس کا کمرہ ڈزنی فروزن تھیم پر تیار کروایا جائے ۔رضا کارو ں نے بچی کی خواہش جان کر بغیر وقت ضائع کیے دن رات محنت کر کے اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا ۔ میک اے وش کی ٹیم نے کس طر ح دن رات کام کیا اس سے متعلق ویڈیو دیکھ کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے ۔
واضح رہے کہ بانی صدر کی زیر قیادت چلنے والی یہ تنظیم ’میک اے وش‘فاونڈیشن بین الاقوامی تنظیم ہے جس کی شاخیں پچپن ممالک میں ہیں اور پاکستان بھی اس کا وابستہ ممبر ہے اور ’میک اے وش ‘فاونڈیشن پاکستان کو یہ طرہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اس ادارے کو پچپن ممالک میں سے ’بہترین وابستہ ادارے کا ایوارڈ ‘بھی حاصل ہے۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔