میاں صغیر احمد نے کوریا میں رہنے والی پاکستانی کاروباری شخصیات کو اہم مشورہ دے دیا

میاں صغیر احمد نے کوریا میں رہنے والی پاکستانی کاروباری شخصیات کو اہم مشورہ ...
 میاں صغیر احمد نے کوریا میں رہنے والی پاکستانی کاروباری شخصیات کو اہم مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی سنٹرل کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر میاں صغیر احمد نے ڈیلی پاکستان سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کوریا اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا میں کاروبار متاثر ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود کوریا میں رہنے والے کاروباری حضرات کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کو کوریا میں متعارف کروائیں اور اسی طرح کوریا کی بھی اچھی اور معیاری چیزوں کو پاکستان میں متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا میں رہنے والے زیادہ تر پاکستانی کاروباری حضرات کوریا سے تیسرے ممالک کے ساتھ کاروبار میں زیادہ توجہ دے رہے ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ وہ پاکستانی سفارت خانے کی خدمات حاصل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کو کوریا میں متعارف کروائیں۔ میاں صغیر احمد نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پاکستانی مصنوعات کو نہ صرف کوریا بلکہ پوری دنیا میں برآمد کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جلد پاکستان کی بہتری کے لیے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی طرف سے حکمت عملی بنانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔