مولانا فضل الرحمان کی انصار الاسلام کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

مولانا فضل الرحمان کی انصار الاسلام کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
مولانا فضل الرحمان کی انصار الاسلام کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کی ذیلی سیکیورٹی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انصار الاسلام پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری صوبائی کابینہ کو بھجوادی ہے۔ سمری کے ساتھ ایک مکمل رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے جس میں انصارالاسلام کی سرگرمیوں کے شواہد موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام پر پابندی کا فیصلہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -